ابنا: آسٹریلیا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نیٹ ورک کے افراد مختلف شہروں میں سرگرم عمل تھے اور وہ نہایت ہی منظم طریقے سے شام میں شرکت کے لئے لوگوں کو آمادہ کرتے تھے۔آسٹریلیا کے ڈپٹی پولیس آفیسر " پیٹر ڈرنان " نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نیٹ ورک کا سرغنہ ایک 39 سالہ فرد ہے یہ فرد دیگر افراد کو شام روانہ کرنے کے لئے آمادہ کیا کرتا تھا اور اس فرد کو بہت جلد تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔آسٹریلیا کے قانون کے مطابق اگر اس فرد پر جرم ثابت ہوگیا تو اس کو 10 سال کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ یادرہے کہ شام میں سرگرم دہشتگرد گروہ کی صف میں مختلف ملکوں کے باشندے شامل ہیں جنہیں بعض یورپی و عرب ملکوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے، ایک اندازے کے مطابق شام میں اس وقت پندرہ ہزار غیر ملکی دہشتگرد موجود ہیں۔......./169
4 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486179
آسٹریلیا کی پولیس نے ایک ایسے نیٹ ورک کے افراد کو گرفتار کیا ہے کہ جو لوگوں کو شام میں جنگ کے لئے روانہ کیا کرتے تھے۔